پاکستان

شاہد خاقان عباسی کا نوازشریف کو سیاسی لیڈر ماننے سے صاف انکار

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی بھی سیاسی لیڈر نہیں جو سیاسی اخلاقیات کا مظاہرہ کرتا ہو

کراچی(کھوج نیوز)شاہد خاقان عباسی کا نوازشریف کو سیاسی لیڈر ماننے سے صاف انکار،مسلم ن کے سابق نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی بھی سیاسی لیڈر نہیں جو سیاسی اخلاقیات کا مظاہرہ کرتا ہو ، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے،بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں،5سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں، عوام بھی دیکھیں عدالتوں میں ہوتا  کیا ہے،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہوگیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ نیب کا ادارہ صرف سیاست کی جوڑ توڑ کیلئے رکھا گیا ہے،میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button