پاکستان

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے خلاف اعلان جنگ کردیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں کہ فیصلہ آسمانوں کا ہے، میں صرف راولپنڈی کی سیاست کرتا ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز)شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے خلاف اعلان جنگ کردیا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد میں نے ان لوگوں کی مانی نہ انہوں نے میری مانی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے، اس عمر میں بھی کسی دوست کے خلاف بیان نہیں دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں کہ فیصلہ آسمانوں کا ہے، میں صرف راولپنڈی کی سیاست کرتا ہوں اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آپ کو خبر مل رہی ہے کہ ہر روز دہشت گردی کے مقدمے میں عدالتوں میں جا رہا ہوں، ایک جوڑا لے کر جیل جاتا ہوں اور سامان جیل میں ہی دے دیتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے دکھائی دیتا ہے کہ میں دوسرے نمبر کا دہشت گرد ہوں، پولیس افسر نے عدالت میں کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button