پاکستان

عمران خان کی رہائی،عدالت کا دوٹوک فیصلہ

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی فیصلہ ہوجائے گا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)عمران خان کی رہائی،عدالت کا دوٹوک فیصلہ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی فیصلہ ہوجائے گا۔ کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملاقات والی درخواست پر آرڈر کردیں اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ امید ہے آج ویسے ہی سزا معطلی کی درخواست طے ہوجائے گی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ کیس میں پبلک پراسیکیوٹر کو بھی پہلے نوٹس کیا جانا ضروری ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شکایت تو الیکشن کمیشن نے فائل کی تھی ریاست نے نہیں، ٹرائل کورٹ میں آپ نے یہ بات نہیں کی آج آپ پہلی بار یہ بات کہہ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button