پاکستان

فواد چوہدری کا پی ٹی آئی چھوڑنا حقیقت یا پھر بڑی سازش؟ راز کھل گیا

9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں اور میں فی الحال سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں' عمران خان سے بالکل راہیں جدا کر لی ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فواد چوہدری کا پی ٹی آئی چھوڑنا حقیقت یا پھر بڑی سازش؟ راز کھل گیا ‘ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں اور میں فی الحال سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا اور عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کرہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔ اس کے بعد فواد کی اہلیہ حبا چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شکوہ کیا تھاکہ عمران خان، آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button