پاکستان

محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی

19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنیکی منظوری دے دی گئی جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریگی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے محسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریگی۔ خیال رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔واضح رہے کہ19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button