پاکستان

نگران وزیراعظم:نوازشریف اور زرداری کےدرمیان کیا مشاورت ہوئی؟

نامزد نام شہباز شریف کو پیش کیے جائینگے جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین مشاورت کا امکان ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) نگران وزیراعظم پر نواز شریف اور آصف زرداری کی کئی بار مشاورت ہوئی ہے اور نام اسی ہفتے فائنل کیا جائے گا۔  نامزد نام شہباز شریف کو پیش کیے جائینگے جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین مشاورت کا امکان ہے۔  تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مختلف ناموں پر غور جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے لیے حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور آصف علی زرداری کئی بار مشاورت کرچکے ہیں اور رواں ہفتے حتمی نام کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی جانب سے نامزد کردہ نام وزیر اعظم کو پیش کیے جائیں گے جب کہ وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے مابین بدھ کو مشاورت کا امکان ہے۔ 

اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا نگران وزیراعظم کے لیے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button