پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کینسرہسپتال بنانے کا اعلان،سرکاری سکول کا اچانک دورہ

مریم نوا ز شریف کا بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز سکول کا دورہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خاموشی کے ساتھ جاکر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کینسرہسپتال بنانے کا اعلان،سرکاری سکول کا اچانک دورہ ،رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کینسر ہسپتال سائٹ وزٹ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی پہنچ گئی وزیر اعلیٰ مریم نوا ز شریف کا بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز سکول کا دورہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خاموشی کے ساتھ جاکر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں سکول کی طالبات وزیر اعلی مریم نواز شریف کر اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور خوشی سے حیران رہ گئیں۔ 8کلاس میں اردو کا ٹیسٹ ہورہاتھا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے دریافت کیے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کم سن طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ گئیں اور بات چیت کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خالی ریپر دیکھ کر بچیوں کو اپنا کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب دی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس ٹیچر کو ٹیسٹ اور تدریس کام جاری رکھنے کو کہا طالبہ کی طرف سے درست جواب دینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سراہا اور پیار کیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا

بچیوں نے لائبریری اور لیب میں بہتری لانے اور سکول میں تقریبات کرانے کا مطالبہ کیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس دہم کے بورڈ امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتہائی خاموشی سے امتحانی مرکز کا جائزہ لیااو طالبات کو امتحان دیتے دیکھا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 8 کلاس کے دوسرے سیکشنز کا بھی دورہ کیا کلاس روم کے دروازوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ا ور دیواریں سیلن زدہ تھی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لائبریری، بیالوجی لیب اور سپورٹس روم کا معائنہ کیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بورڈ میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول سٹاف کے کہنے پر گروپ فوٹو بنوایا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے اورہونہار طالبات سے ملاقات اور بات چیت کو خوش کن قرار دیا سابق سینٹرپرویز رشید، رکن اسمبلی ثانیہ عاشق ، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button