پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات فیصلہ کن مراحل میں داخل،نتائج کیا نکلیں گے؟

آج سے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذکرات ہوں گے،

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات فیصلہ کن مراحل میں داخل،نتائج کیا نکلیں گے؟پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آج سے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذکرات ہوں گے، مذاکرات 15 نومبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی جانب سے نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر وفد کی قیادت کریں گی۔

آئی ایم ایف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے آج مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر بریفنگ دے گی، وزارتِ خزانہ بیرونی فنانسنگ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بریفنگ دے گی، بیرونی فنانسنگ میں کمی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری سے پوری کی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو درآمدات پر کنٹرول کے بارے بھی خدشات ہیں، اسٹیٹ بینک کے حکام درآمدات پر پابندیوں پر اپنا مؤقف آئی ایم ایف کے سامنے رکھیں گے، مذاکرات کی کامیابی پر آئی ایم ایف مشن 71 کروڑ ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آمدن بڑھانے، اخراجات میں کمی، ڈالر ان فلوز پلان پالیسی سطح کے مذاکرات کا اہم ایجنڈا ہے، مذاکرات میں ادارہ جاتی اصلاحات، نیشنل کلین ایئر پالیسی، نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹجی پر بھی غور ہو گا۔

ایکسچینج ریٹ، نئے قرض کے لیے سکوک بانڈز، ٹی بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز کا اجراء مذاکرات میں شامل ہیں۔ قرض پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے میں سبسڈی نہ دینے اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات پر بھی غور ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button