پاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف کو لال جھنڈی دکھا دی ‘ بڑا مطالبہ مسترد کر دیا

آئی ایم ایف امپورٹڈ اور پرتعیش اشیا پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آئی ایم ایف کو لال جھنڈی دکھا دی، پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کا امپورٹڈ اور پرتعیش اشیا پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے درمیان آن لائن رابطہ ہوا، جس میں آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ آئی ایم ایف نے پر تعیش اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس ریٹ بڑھانے کیلئے آرڈنینس لانے کی تجویز دی، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف امپورٹڈ اور پرتعیش اشیا پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے 2 ماہ میں ایف بی آر نے مقرر ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا اور ایف بی آر پہلی سہ ماہی میں مقررہ ہدف سے 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی ٹیکس جمع کرنے کی شرح نمو تسلی بخش قرار دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button