پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی

چاہیے کچھ بھی ہو جائے میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی ‘ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔ واضح رہے کہ9مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button