پاکستان

ہوشیار خبردار……ہیکرز نے اہم معلومات تک رسائی کیلئے بڑی پلاننگ کر لی

ہیکرز مجموعی طورپر 132 ایپلی کیشنزکے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب انہوں معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال شروع کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار …… ہیکرز نے اہم معلومات تک رسائی کے لئے بڑی پلاننگ کر لی جس پر کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھی بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیکرز مجموعی طورپر 132 ایپلی کیشنزکے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں اور اب ہیکرز نے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے اور معروف اینٹی وائرس انسٹال کرکے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button