پاکستان

2018ء کے الیکشن میں کونسے 10امیدواروں نے سب سے زیادہ ووٹ لیے تھے؟ نام سامنے آگئے

چوہدری شوکت علی بھٹی، عمران خان، طاہر صادق، احسن اقبال، پرویز الٰہی ، امجد علی خان، ذوالفقار علی خان ' شمس النساء ، ناصر اقبال اور حمزہ شہباز شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) 2018ء میں ہونے والے الیکشن میں کون سے 10امیدواروں نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے؟ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ان کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کون سی جماعت زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے اور کون سا امیدوار زیادہ ووٹ حاصل کرتا ہے اس کا فیصلہ تو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے بعد ہی ہو گا لیکن اس سے قبل ہم2018ء میں ہونے والے عام انتخابات پر نظر ڈوڑاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے 10 امید وار تھے جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

چوہدری شوکت علی بھٹی این اے87 حافظ آباد 1

2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شوکت علی بھٹی نے حلقہ این اے 87 میں ایک لاکھ 65 ہزار 8 سو 35 (165835) ووٹ حاصل کیے اور ملک بھر سے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران احمد خان نیازی این اے 95 میانوالی 1

پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی سے ایک لاکھ 65 ہزار 5 سو 18 (165518) ووٹ لیے جو کسی بھی امیدوار کی جانب سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ تھے۔

طاہر صادق حلقہ این اے 56 اٹک 2

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر طاہر صادق نے حلقہ این اے 56 سے الیکشن 2018 میں حصہ لیا اور ایک لاکھ 64 ہزار 1 سو 78 (164178) ووٹ حاصل کر کے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

احسن اقبال چوہدری حلقہ این اے 78 نارووال 2

پی ٹی آئی ہی کے احسن اقبال چوہدری نے حلقہ این اے 78 سے ایک لاکھ 60 ہزار 20 ووٹ (160020) حاصل کیے اور ووٹوں کے اعتبار سے چوتھے کامیاب ترین امیدوار قرار پائے۔

پرویز الہی حلقہ این اے 65 چکوال 2

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق رہنما( جو اب تحریک انصاف میں شامل ہیں) چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ عام انتخابات میں حلقہ این اے 65 سے حصہ لیا جہاں سے انہوں نے ایک لاکھ 58 ہزار 4 سو 77 (158477) ووٹ حاصل کیے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

امجد علی خان حلقہ این اے 96 میانوالی 2

امجد علی خان نے 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 96 سے ایک لاکھ 58 ہزار 1 سو 191 (158191) ووٹ حاصل کیے اور چھٹے کامیاب ترین امیدوار قرار پائے۔

ذوالفقار علی خان حلقہ این اے 64 چکوال 1

پاکستان تحریک انصاف کے ذوالفقار علی خان نے حلقہ این اے 64 سے ایک لاکھ 55 ہزار 5 سو 98 ننانوے (155598) ووٹ حاصل کر کے ساتویں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے میدوار رہے۔

شمس النسا حلقہ این اے 232 ٹھٹہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شمس النسا نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 232 سے انتخابات میں حصہ لیا اور ایک لاکھ 52 ہزار 700 (152700) ووٹ حاصل کیے اور آٹھویں نمبر پر رہیں۔

ناصر اقبال حلقہ این اے 86 منڈی بہاالدین 2

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ناصر اقبال بوسال نے حلقہ این اے 86 میں ایک لاکھ 47 ہزار 3 سو 94 (147394) ووٹ حاصل کیے اور نویں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔

حمزہ شہباز شریف حلقہ این اے 124 لاہور 2

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے حلقہ این اے 124 سے ایک لاکھ 46 ہزار 3 سو 6 (146306) ووٹ حاصل کیے اور عام انتخابات میں زیادہ ووٹ لینے والے امیدواروں میں دسویں نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button