پاکستان

انتخابات کا انعقاد کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن کمشنر پنجاب نے بڑا بیان داغ دیا

سکیورٹی انتظامات نہ کیے گئے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا،ریٹرننگ افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے: الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور (آن لائن)صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے پنجاب میں سکیورٹی کے غیر مناسب انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے اطمینان بخش انتظامات نہ کئے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مخصوص اور جنرل نشستوں کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا، سکیورٹی عملے کی کم تعداد کے باعث کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے دوران ناخوشگوار واقعات پیش آ رہے ہیں، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے اطمینان بخش انتظامات نہیں کئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کے حالات شدید خراب ہو رہے ہیں، انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

ملک کو خوشحال بنانے کیلئے کیا ضروری ہے؟ پرویز اشرف بھی بول پڑے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button