پاکستان

ملک بھر میں پولیو سے چھٹکارا حاصل نہ ہو سکا، مذہبی اور سیاسی رنگ دے دیا گیا

ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کے لیے پختہ اقدامات اس لیے نہیں کیے جا رہے کیونکہ چند سیاسی رہنما اس پر بھی اپنی سیاست چمکا رہے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز)ملک بھر میں بڑھتے پولیو کیسز کی تعدادتھم نہ سکی ۔رواں سال ملک بھر میں 64پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔پولیو کے خاتمے کے حکومتی دعوے ہوا میں اُڑ گئے،اور اس حوالے سے حکومت کی کوئی بھی اسیکم کامیاب نہ ہو سکی ۔اس کی بڑی وجہ پولیو کے قطرے پلانے کو سیاسی اور مذہبی رنگ دیا جاتا ہے اور عوام کو گمراہ کر کے پولیو کے قطرے پلانے سے متنفرکیا جاتا ہے۔روا ں سال پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو کیسز صوبہ بلوچستان میںرپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 22 ہے ،اس حوالے سے سند ھ اور خیبر پختونخوا میں 18,18 کیسز رپورٹ ہوئے،جب کے پنجاب میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button