پاکستان

سیلابی ریلوں کی تباہی ، کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ افسوسناک رپورٹ

چمن (کھوج نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیر علیزئی کے کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے ، کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ اس حوالے سے افسوسناک رپورٹ آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تحصیل گلستان کے علاقے حبیب زئی میں ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹرک میں اشیائے خورونوش تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں وین بھی بہہ گئی جس میں 15 مسافر سوار تھے، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہاہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button