شوبز

برٹنی اسپیئرز کی زندگی پر لکھی کتاب کا نام اور تاریخِ اشاعت سامنے آ گئی

گلوکارہ نے ٹیزر ویڈیو میں بھی دلچسپ لفظوں کا استعمال کیا جس کے بعد ان کے مداحوں کی کتاب سے متعلق دلچسپی مزید بڑھ گئی

واشنگٹن( شوبز ڈیسک ) غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے اس حوالے سے ایک ٹیزر ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کتاب کا نام ’The Woman in Me‘ ہے جو اس سال 24 اکتوبر کو پبلش ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کتاب میں گلوکارہ کی زندگی میں شامل آزادی، امید، کیریئر کے عروج اور چیلنجز سمیت دیگر حالات کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے ٹیزر ویڈیو میں بھی دلچسپ لفظوں کا استعمال کیا جس کے بعد ان کے مداحوں کی کتاب سے متعلق دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ 41 سالہ برٹنی اسپیئرز نے ویڈیو میں لکھا کہ میری کہانی میری شرائط پر آخر کار آ رہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے کتاب میں اپنی زندگی کے حوالے سے بتانے کے لیے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button