پاکستان

آئی ایم ایف کی منظوری کیسے ہوئی؟ وزیراعظم نے شرمناک کھول کر رکھ دی

آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، ہم نے آئی ایم ایف کی منتیں کیں اور شرائط مانیں تب پروگرام منظور ہوا، شکر ہے ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے ہیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کا پروگرام منظور کروانے کے لئے کیا کچھ کرنا پڑا؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے راز فاش کر کے تھرتھرلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرٹ وہ اثاثہ ہے جس سے قومیں بنتی ہیں، سفارش، کرپشن، اقربا پروری سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، جو قومیں ماضی سے سبق سیکھتی ہیں ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان طلبہ کے ہاتھوں میں ملک کے مستقبل کی کنجی ہے، وسائل کی کمی پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے ہیں، سلسلہ مزید آگے بڑھے گا، 1 لاکھ لیپ ٹاپس آٹے میں نمک کے برابر ہیں، اگر وسائل ہوں تو ایک کروڑ لیپ ٹاپس تقسیم کروں، دوبارہ موقع ملا تو اگلے پانچ سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپس دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button