شوبز

پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی آواز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کر دیا

رمضان المبارک کی 27 ویں شب جو سب سے قیمتی تحفہ وہ اپنے مداحوں کو پیش کرسکتے ہیں وہ یہ قصیدہ ہے' اداکار نے ساتھ ہی مداحوں کو مکمل ویڈیو لنک بھی فراہم کیا

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں معروف نعتیہ کلام قصیدہ بردہ شریف پیش کردیاجس کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی آواز کو خوب سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب جو سب سے قیمتی تحفہ وہ اپنے مداحوں کو پیش کرسکتے ہیں وہ یہ قصیدہ ہے۔ اداکار نے ساتھ ہی مداحوں کو مکمل ویڈیو کا لنک بھی فراہم کیا تاکہ وہ اسے سن سکیں۔ عمران عباس کے نعتیہ کلام کو مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور اس پر مسرت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button