شوبز

گنڈاسہ نیلام کردیا گیا ،اب دور حاضر کا مولاجٹ کیا کرے گا؟حیران کن خبر آگئی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر ہٹ شاہکار "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ روپے 50 ہزار ڈالرمیں نیلام کر دیا گیا

ٹورنٹو (کھوج رپورٹ )گنڈاسہ نیلام کردیا گیا ،اب دور حاضر کا مولا جٹ کیا کرے گا،حیران کن خبر آگئی،رپورٹس کے مطابق پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم (دی لیجنڈ آف مولا جٹ) میں مولے کا کردار نبھانے والے اداکار فواد خان نے فلم میں استعمال کیا جانے والا گنڈاسہ نیلام کردیا اور رقم ابرارالحق کے ہسپتال کو عطیہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر ہٹ شاہکار "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ روپے 50 ہزار ڈالرمیں نیلام کر دیا گیا۔کھوج نیوز کے مطابق فلم کے سپر سٹار فواد خان نے گنڈاسا اپنے ہاتھوں سے نیلام کیا، تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد کی گئی جو سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے میوزیکل شو کی صورت سجائی گئی تھی۔

گنڈاسا فلم میں استعمال ہونے والے کئی گنڈاسوں میں سے ایک تھا جسے اوورسیز پاکستانی نے خریدا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 290 کروڑ سے زائد منافع کما چکی ہے۔

سعودی عرب ،ایران دوستی ،دنیا بھر میں چین کا کردار اہم ہو گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button