شوبز

قاسم علی شاہ کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی مگر کب تک؟

چیئرپرسن الحمرا آرٹس کونسل قاسم علی شاہ کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت10مئی تک ملتوی کرکے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے الحمرا آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرپرسن قاسم علی شاہ کی تقرری کیخلاف درخواست میں قاسم علی شاہ کے وکیل کو جوابات داخل کرنے کیلئے مہلت دے دی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت10مئی تک ملتوی کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری محمد علی کی درخواست پر سماعت کی جس میں قاسم علی شاہ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے۔قاسم علی شاہ کے وکیل نوشاب اے خان نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے جواب کے لئے10مئی تک کی مہلت دے دی۔عدالت نے دیگر فریقین کو جواب کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ17 فروری 2023ء کو قاسم علی شاہ کی تعیناتی کی گئی۔ نگران حکومت تین ماہ کے لئے تعیناتی کرسکتی ہے لیکن قاسم علی شاہ کو تین سال کے لئے تعینات کیا گیا۔ وکیل کے مطابق قاسم علی شاہ کا آرٹ سے کوئی تعلق نہیں اس لیے ان کے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اداکارہ وینا ملک کا ایک بارپھر چونکا دینے والا بیان ‘ سب حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button