سوشل ایشوز
پاک بھارت جنگی صورتحال ،سرکاری دفاتر میں چھیٹوں سے متعلق اہم اعلان
حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں چھٹیوں پرپابندی عائد کردی

اسلام آباد (کھوج نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہرقسم کی چھٹیوں پرپابندی عائد کردی، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نوٹی فکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاری کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔