سوشل ایشوز

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کیسا رہا؟ سٹاک ہولڈرز کیلئے اچھی خبر یا بری؟

کراچی (کھوج نیوز) سٹاک ایکسچینج میں آج کا کاروباری دن کیسا رہا؟ اس حوالے سے سٹاک ہولڈرز کے لئے اچھی خبر یا بری؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتداء سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ ایک موقع پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 6000 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 6029 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 73 ہزار 574 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، کاروبار کے دوران 3 اعشاریہ 19 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button