کھیل

پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ، لاہور قلندرز کا حیدر آباد کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآبادکنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 199 رنز اسکور کیے۔ قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 ر نز کی اننگز کھیلی، انہوں نے10 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ حسیب اللہ خان 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، محمد نعیم نے 30 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان، پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،شاہین آفریدی،حارث رف،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل ہیں۔ حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،عثمان خان، مارنوس لبوشین،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button