پاکستان

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی خود کشی یا قتل؟ معمہ کیا ہے؟ پتا چل گیا

مولانا عاصم جمیل نے سینے میں گولی ماری انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے: ڈی ایس پی میاں چنوں

میاں چنوں(کھوج نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل کو قتل کیا گیا یا انہوں نے خود کشی کی ؟ اس کا معمہ کیا ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے سینے میں گولی ماری انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں کا مزید کہنا تھا کہ مولانا عاصم جمیل کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسری طرف پوسٹمارٹم کرنے والے تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر آصف نے کہا کہ واقعہ خود کشی کا ہے اور سینے کے درمیان میں گولی ماری گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button