سوشل ایشوز

گیس بحران ‘ حکومتی بے حسی، سینکڑوں گھرانے سڑکوں پر آگئے

حب کی بہت سار ی صنعتیں جزوی یا مکمل بند ہو چکی ہیں اور گیس نہ ہونے کی وجہ مزید صنعتیں بھی بند ہوسکتی ہیں: اسماعیل ستار

کراچی(آن لائن)لسبیلہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر اسماعیل ستار نے گیس کی شدید عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حب کی بہت سار ی صنعتیں جزوی یا مکمل بند ہو چکی ہیں اور گیس نہ ہونے کی وجہ مزید صنعتیں بھی بند ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، پاکستان کا پسماندہ ترین صوبہ ہے اور اسکا واحد منظم علاقہ حب میں واقع ہے، یہاں کی صنعتیں حکام کی فوری توجہ اور مد دچاہتی ہیں تاکہ گیس کی مناسب سپلائی پریشر مناسب مقدارمیں دستیاب ہو سکے اور صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہو۔اسماعیل ستارنے لسبیلہ ایوان صنعت و تجارت کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان پاکستان، بلوچستان کی عوام اور صنعتوں کو ترجیح بنیاد پر گیس مہیا کرنے کی ضمانت دیتا ہے کیونکہ گیس کے ذخائر اسی صوبے میں ہیں۔

اسماعیل ستار نے بتایا کہ فروری 2015میں گیس کمپنی نے کورٹ کے آرڈر کو وصول اور تسلیم کیاتھاکہ حب کے علاقے گیس کو لوڈمینجمنٹ نہیں ہوگی۔اسماعیل ستار نے وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی صنعتوں کی مددآگے آئیں اور حب کی صنعتی شعبے کو مکمل تباہی سے بچائیں۔

نوازشریف کی ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں پاکستان واپسی یا پھر…؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button