کھیل

پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا

راولپنڈی(کھوج نیوز’ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 19ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور ایڈم روسنگٹن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان صرف 8 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہو گئے، روسنگٹن بھی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم نے عرفان خان نیازی کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔عماد وسیم 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عرفان خان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اسلام آباد کی جیت میں اعظم خان نے نمایاں کردار ادا کیا،اعظم خان 41 گیندوں پر 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اعظم خان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

فہیم اشرف نے بھی اعظم خان کا بھرپور ساتھ دیا اور 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی جبکہ ایلکس ہیلز بھی 62 کے مجموعے پر بولڈ ہو گئے جبکہ رسی وین ڈر ڈوسن بھی 22 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ناصرف ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا بلکہ اپنی ٹیم کے لیے جیت کی بنیاد رکھی لیکن جیت سے چند قدم کی دوری پر فہیم اشرف 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کیخلاف مقدمہ درج، کتنی سزا مل سکتی ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button