کھیل

رمیز راجا نے عمر اکمل کی خامیوں کی نشاندہی کردی ،تمام راز کھول دئیے

جب عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو وہ میرے پسندیدہ کرکٹر تھے، حالیہ اننگز اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں

کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ عمر اکمل ایک بہترین کرکٹر ہیں لیکن انھوں نے اپنے آپ کو ضائع کردیا ،انھوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا۔ عمر اکمل تمام پلیئرز کیلئے بھی بڑا سبق ہے کہ اگر آپ ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کرتے اور کیریئر کے دوران منہ بند نہیں رکھیں گے تو پھر اس بات کی توقع رکھیں کہ کسی بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ جب عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو وہ میرے پسندیدہ کرکٹر تھے، حالیہ اننگز اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا ہوگا۔رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں مگر آج کی تاریخ میں عمر اکمل سے بڑا کوئی میچ ونر نہیں ہے، ایک تو ان کی فٹنس اور دوسرا ڈسپلن کا مسئلہ ہے، آپ کو کیریئر کے دوران خاموش رہنا چاہیے بعد ازاں جو مرضی ہو بولتے رہیں۔

عمران خان کو نیب کے نوٹس کیوں ملنے لگے ہیں؟بڑا دعوی سامنے آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button