پاکستان

سعد رفیق نے ن لیگ سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کیوں کیا؟ پتا چل گیا

جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے، کسی کو غلط پکڑنے کی حمایت نہیں کریں گے

لاہور(کھوج نیوز رپورٹر) سعد رفیق نے ن لیگ سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کیوں کیا؟ پتا چل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر سیاسی کارکنوں کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا، میرے بس میں ہوتا تو کسی کو گرفتار نہ کرتا، خود ہی تھک ہار کر واپس چلے جاتے،جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے، کسی کو غلط پکڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو پرویز الہی مبارک ہوں، عمران خان اور پرویز الہی دونوں ایک جیسے اکٹھے ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جنہیں گالیاں دیتے تھے ضرورت پڑنے پر انہیں سینے سے لگاتے ہیں، عمران خان پرویز الہی کو گالیاں دیتے تھے اب انہیں پارٹی میں شامل کر لیا، عمران خان پر کوئی اعتبار نہیں کر سکتا۔انہوں نے جیل بھرو تحریک کے سوال پر کہا کہ اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے لیکن عمران خان اپنی ضمانتیں کروا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھجوا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے جیل کاٹی، شاہد خاقان عباسی متعدد پیشیاں بھگت چکے ہیں، پوری(ن) لیگ کو جیلوں میں ڈالا گیا ہم نے تو چیخیں نہیں ماریں، ہمیں کبھی روتے دیکھا ہے؟ یہ چوتھے روز ہی چیخیں مارتے باہر آتے ہیں، عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ بھی نہیں ہوا ،جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا عمران خان کے ساتھ تو اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوا، عمران خان کا تو ابھی خاندان بھی بچا ہوا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک سے سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے، عمران خان نے اپنے گریباں میں کبھی نہیں جھانکا ،عمران خان انتقام کی بات کرتے ہیں۔میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مستعفی ہونے والے چیئر مین نیب آفتاب سلطان کو جانتا ہوں وہ دیانتدار آدمی ہیں، ذاتی طور پر ان کا احترام کرتا ہوں، سانحہ بارکھان کے خاندان کو انصاف ملنا چاہیے۔

بلاول بھٹو کی قومی خزانے پر عیاشیاں ، دورہ ہنگری پر کیوں گئے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button