سوشل ایشوز

نادہندگان گاڑیاں چلانے والے مالکان کے گرد شکنجہ تیار

افسران اور اہلکار عوام کو ذمہ دار شہری ہونے کا احساس دلائیں اور ٹیکس کی ادائیگی کی ترغیب دینے کے لئے آگاہی مہم چلائیں

لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بدھ کے روز پنجاب بھر میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی مقامات پر ناکے لگائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی نے لاہور کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے اور افسران کی کارکردگی چیک کی۔

ڈی جی نے چھاپوں کے دوران ٹھوکر نیاز بیگ اور سگیاں پل سمیت کئی ناکوں کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ نادہندہ گاڑیوں سے موقع پر ٹوکن ٹیکس کی وصولی کی جائے، ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لے لئے جائیں نیز کاغذات کے بغیر اور ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز افسران مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں اور مہم کے دوران گاڑی مالکان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈی جی نے کہا کہ افسران اور اہلکار عوام کو ذمہ دار شہری ہونے کا احساس دلائیں اور ٹیکس کی ادائیگی کی ترغیب دینے کے لئے آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ افسران مالی سال کے خاتمے سے پہلے ٹارگٹ پورا کرنے کی کوشش کریں۔

صوبوں کو بجلی کی تقسیم کا معاملہ، وزیراعظم نے چونکا دینے والا قدم اٹھا لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button