میٹا نے میسنجر ایپ کو شٹ ڈائون کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی جانب سے میک او ایس اور ونڈوز کے لیے میسنجر ایپ کو شٹ ڈاؤن کیا جا رہا ہے’ اب ان ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سسٹمز کو استعمال کرنے والے صارفین میسنجر کو فیس بک یا میسنجر کی اپنی ویب سائٹ پر استعمال کرسکیں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کے مطابق 15 دسمبر کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے میسنجر ایپ کو ریٹائر کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آخر میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپس کو ختم بند کیا جا رہا ہے۔ میٹا سپورٹ کے ایک پیج کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن موصول ہوگا اور 15 دسمبر کے بعد ایپ تک رسائی بلاک کر دی جائے گی۔ ان ایپس میں موجود چیٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی آپ کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو سکیور اسٹوریج کو ٹرن آن کرنا ہوگا اور اپنے اکانٹ کے لیے پن کوڈ کو ایڈ کرنا ہوگا، تاکہ آپ کی چیٹس آرکائیو میں پہنچ جائیں۔ ڈیسک ٹاپ ایپ میں پروفائل پکچر کے اوپر موجود گیئر آئیکون پر کلک کریں۔ وہاں پرائیویسی اینڈ سیفٹی اور پھر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس پر کلک کریں۔ اس کے بعد میسج اسٹوریج پر کلک کرکے ٹرن آن سکیور اسٹوریج کو ٹرن آن کر دیں۔