پاکستان
بشریٰ بی بی کی عمران خان سے بغاوت، جنوبی پنجاب پر قبضہ کرنے کی کوشش
بشریٰ بی بی نے اپنے سابق شوہر سے ملی بھگت کرنے کے بعد جنوبی صوبہ سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس پر سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جنوبی صوبہ پر نظر جما لیں، رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنے سابق شوہر خاور مانیکا سے ملی بھگت کرنے کے بعد جنوبی صوبہ سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس پر سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے سابق شوہر خاور مانیکا سے مشاورت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک عمران خان جیل میں ہیں وہ پی ٹی آئی کی جنوبی پنجاب سے نمائندگی کرتے ہوئے باضابطہ طور پر سیاسی سفر شروع کر رہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کے اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔