پاکستان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط،شیری رحمان نے آڑے ہاتھوں لےلیا
پیپلز پارٹی کی نائب صدرشیری رحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط کی مذمت کر دی۔

کراچی (کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط،شیری رحمان نے آڑے ہاتھوں لےلیا، پیپلز پارٹی کی نائب صدرشیری رحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط کی مذمت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا ہے کہ واپس کون کرے گا؟ جب خود قرض لے رہے تھے تو اس وقت ان کو غربت اور مہنگائی بڑھنے کی فکر کیوں نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو پھر کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنی غلطیوں سے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔



