پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای کو دورہ پاکستان کی دعوت
دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور یو اے ای کے عوام کیلئے دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، صدر یو اے ای نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو ا ے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے اماراتی صدر کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یواے ای کے عوام کیلئے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صدرمتحدہ عرب امارات کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔



