پاکستان

قومی اسمبلی کے بجٹ پر آج بحث‘ اپوزیشن نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کیلئے کمر کس لی

عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام تقریباً 5 بجے طلب کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عیدکی چھٹیوں کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام تقریباً 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسمبلی میں آج سے بجٹ 25-2024ء پر بحث کا آغاز ہو گا، موجودہ اجلاس میں فنانس بل منظوری کیلئے بھی پیش ہو گا۔آج اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی جبکہ اپوزیشن نے بھرپور احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کے لئے کمر کس لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث مسلسل ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ موجودہ اجلاس میں ہی فنانس بل 25-2024 منظوری کے لئے بھی پیش ہو گا۔حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے، اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔حکومتی ارکان کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، ارکان کو بجٹ منظوری تک حلقوں میں بھی نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button