ٹیکنالوجی

سائنسدانوں نے ہوا اور پانی سے ماحول دوست مکھن تیارکر لیا

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کوگرم کر کے فیٹی ایسڈز کو الگ کرکے چکنائی تیار کی گئی

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)دنیا میں دن بدن سائنس ترقی کرر ہی ہے، سائنسدان نئے سے نئے تجربات کرتے رہتے ہیں،اب سائنسدانوں نے ہوا سے مکھن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے تعاون سے ایک امریکی کمپنی نے صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کی مدد سے مکھن تیار کیاہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مکھن تو صرف آغاز ہے۔سائنسدان دودھ، آئس کریم اور پنیر بھی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی کمپنی نے تھرمو کیمیکل طریقہ کار کے ذریعے چکنائی تیار کی جو ابھی صرف جانوروں کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے،یہ مکھن ماحول دوست ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ حیوانی چکنائی کا متبادل ثابت ہوگا۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس مکھن کیلئے تمام چکنائی کاربن اور ہائیڈروجن ایٹمز سے تیار کی گئی اور اس کیلئے جانوروں یا پودوں کی ضرورت نہیں پڑی۔

اس طریقہ کار میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جبکہ پانی سے ہائیڈروجن کو حاصل کیا گیا ہے اور گرم کر کے ان میں سے فیٹی ایسڈز کو الگ کرکے چکنائی کو تیار کیا گیا ہے۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ماحول دوست مکھن کی قیمت کم رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button