پاکستان

بانی پی ٹی آئی کےساتھ ایک سال کےدوران ہونےوالی ملاقاتوں کےہوش اُڑا دینے والےاعدادوشمارمنظرعام پرآگئے

عمران خان کی قید کےدوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، عمران خان نے ستمبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں

 راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی کےساتھ ایک سال کےدوران ہونےوالی ملاقاتوں کےہوش اُڑا دینے والےاعدادوشمارمنظرعام پرآگئے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کےدوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، عمران خان نے ستمبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں۔ اڈیالہ جیل سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں 88 وکلاء، 223 سیاسی دوست، 119 فیملی اور 14 اسپیشل ڈاکٹر شامل ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے 1181 ملاقاتیں ہوئیں جن میں وکلاء سے 591، فیملی سے 273 اور 317 میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے 13 کالز کرائی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button