پاکستان

ایک سیاسی مافیا کی پہلی چال یہ ہے کہ آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنادیں،خدشہ ظاہرکردیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ ایک سیاسی مافیا غیر قانونی مافیا کھڑا ہو گیا کہ ہم نے یہ کام نہیں ہونا دینا

راولپنڈی (کھوج نیوز )ایک سیاسی مافیا کی پہلی چال یہ ہے کہ آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنادیں،خدشہ ظاہرکردیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ ایک سیاسی مافیا غیر قانونی مافیا کھڑا ہو گیا کہ ہم نے یہ کام نہیں ہونا دینا، اس کی پہلی چال یہ ہے کہ جھوٹ بول کر ’عزم استحکام کو ‘کو متنازع بنا دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس سانحہ پر تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز نے ایک نیشنل ایکشن پلان  بنایا جس کے 21 پوائنٹ تھے، دہشتگردی کے خلاف جنگ بڑی شدت سے لڑی ہے اور اس کے اثرات بھی دیکھے گئے ، گزشتہ حکومت میں ایپکس کمیٹی میں روائیز نیشنل ایکشن پلان کے 14 پوائنٹ پر اتفاق ہوا، اس میں بھی سیاسی مفاہمت شامل ہے ، کیوں ایک سیاسی مافیا غیرقانونی مافیا کھڑا ہوگیا کہ ہم نے یہ کام نہیں ہونا دینا، اس کی پہلی چال یہ ہے کہ جھوٹ بول کر ’عزم استحکام کو ‘کو متنازع بنا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button