پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری برادران کیخلاف ایک بار پھر بغاوت کا اعلان کر دیا

پنجاب کالج کے ایشو کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر شیئر کرنے میں چوہدری پرویز الٰہی لیگ کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے خاندان والے بھی بہت زیادہ ایکٹو ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چوہدری برادران کے خلاف ایک بار پھر بغاوت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ق لیگ سے رابطے میں تھے یہ اعلان سامنے آنے کے بعد تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کالج میں ہونے والی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب کالج کے واقعہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے وہاں پر ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو جھوٹا بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا وہ چاہیے پاکستان تحریک انصاف کا ہو یا کوئی صحافی ہو یا پھر اس کا تعلق ق لیگ سے ہی کیوں نہ ہوا۔ مریم نواز کا چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے کہا کہ پنجاب کالج کے ایشو کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر شیئر کرنے میں چوہدری پرویز الٰہی لیگ کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے خاندان والے بھی بہت زیادہ ایکٹو ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button