پاکستان

مولانا فضل الرحمان نےپاکستان تحریک انصاف کی باگ ڈورسنبھال لی،چیئرمین کےعہدے پربراجمان

مولانا فضل الرحمان نے 26 وین آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لیڈروں سے درجنوں ملاقاتیں کیں اور انھیں سیاسی داؤ پیچ بھی سکھائے جس پر پی ٹی آئی کی تمام قیادت مکمل طور پر مولانا کی گرویدہ ہو گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کی باگ ڈور سنبھال لی،تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 26 وین آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لیڈروں سے درجنوں ملاقاتیں کیں اور انھیں سیاسی داؤ پیچ بھی سکھائے جس پر پی ٹی آئی کی تمام قیادت مکمل طور پر مولانا کی گرویدہ ہو گئی ،مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کی منظوری سے قبل آخری وقت تک پی ٹی آئی کا ساتھ دیا بلکہ مجوزہ آئینی مسودے میں متعدد شقیں پی ٹی آئی کی خواہش پر پر مسودے سے نکلوائیں ۔

اب جبکہ 26 ویں آئینی ترامیم سینٹ اور قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہو چکی ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں پر بعیتکر چکی ہے اور سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان عملی طور پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کے عہدے پر براجمان ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button