پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے دورے پر کب روانہ ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کا اس ہفتے سعودی عرب اور قطر کا دورہ ' ریاض میں انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کے بعد 31اکتوبر کو قطر کے لئے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے دورے پر کب روانہ ہوں گے؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ سامنے آگئی ہے اور ان کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ہفتے سعودی عرب اور قطر کا سفر کرنے والے ہیں وہ کل سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہوں گے، جہاں وہ ”ریاض انوسٹمنٹ فورم 2024ء ” میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد،31 اکتوبر کو وہ قطر جائیں گے، جہاں پاک قطر تعلقات پر گفتگو ہوگی۔ مزید یہ کہ وزیراعظم کوپ 29 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور 11 نومبر کو آذربائیجان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button