پاکستان

بانی پی ٹی آئی نےاپنا سب سے”قیمتی اثاثہ”بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےٹھکانےپرکیوں پہنچایا؟تہلکہ خیز دعویٰ کردیا گیا

سہیل وڑائچ مزید لکھتے ہیں کہ ان پر جو بھی تنقید کی جائے وہ اسلئے جائز نہیں کہ وہ اپنی تمام تر حشر سامانیوں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان کے آج بھی فیورٹ ہیں،

لاہور(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے اپنا سب سے "قیمتی اثاثہ” بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ٹھکانے پر پہنچادیا،اس امر کی نشاندہی سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے اپنےایک بلاگ میں کی،سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سیاست کے طرح دارکردار ہیں، وہ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیمیافتہ ہیں اسلئے انکی سیاست میں آرٹ اور ڈرامہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، تحریک انصاف کی سیاست کو گنڈاپور نے ڈنڈا پوری ہتھکنڈوں سے زندہ رکھا ہوا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری ہو تو وہ نچلے بیٹھ جائیں، یہ کیسے ممکن ہے؟ یونیورسٹیاں چلانے کیلئے انکی حکومت کے پاس پھوٹی کوڑی نہیں لیکن پی آئی اے خریدنے کیلئے انکے پاس ’’پورے‘‘ وسائل ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ واقعی پی آئی اے ان کے حوالے کردی جائے اور پھر انکا کرشمہ دیکھا جائے کہ اس ڈوبے جہاز کو وہ کیسے اڑاتےہیں؟

سہیل وڑائچ مزید لکھتے ہیں کہ ان پر جو بھی تنقید کی جائے وہ اسلئے جائز نہیں کہ وہ اپنی تمام تر حشر سامانیوں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان کے آج بھی فیورٹ ہیں، اسی لئے تو عمران خان نے اپنے سب سے قیمتی اثاثے، بشریٰ بی بی کو گنڈا پور کے محفوظ ٹھکانے پر بھجوا دیا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا ہدف کارکردگی نہیں تحریک انصاف کا مزاحمتی بیانیہ زندہ رکھنا ہے اسلئے وہ مفاہمت، انڈرسٹینڈنگ اور خفیہ ملاقاتوں جیسے سب حربوں سے کام لے رہے ہیں۔ عمران خان کم ہی کسی سے مسلسل خوش رہتے ہیں مگر گنڈا پور اپنے ڈنڈے کی وجہ سے اپنے لیڈر کو مسلسل خوش رکھے ہوئے ہیں انہیں پی آئی اے ملنے کا چانس ہو نہ ہو، وسائل ہوں نہ ہوں انہوں نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنی تھی سو کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button