پاکستان

بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔۔زندہ باد،،،وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار تشکر

مریم نواز نے کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے اور انتظامیہ کو اشیا ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم بھی دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔۔زندہ باد،،،وزیراعلیٰ مریم نوازکا اظہارتشکر ,وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے تحریکِ انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد بیان اوراحکامات جاری کردیے۔اپنے بیان میں انہوں نےکہا ہےکہ بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد۔فتنہ اورانتشارپسندوں کا ساتھ نہ دینے پر مریم نواز نےپنجاب کےعوام کا شکریہ ادا کیا اورپنجاب بھرمیں راستےکھولنےکا حکم دے دیا ہے۔مریم نواز نےکھانےپینےکی چیزوں کی فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے اورانتظامیہ کواشیا ضروریہ کےنرخ پرکنٹرول کا حکم بھی دیا ہے۔
انہوں نےکہا ہےکہ انتشار پسندوں کےسبب رکاوٹوں پرعوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اورپریشانی پربےحد افسوس ہے۔واضح رہے کہا کہ تحریکِ انصاف نے گزشتہ رات اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button