پاکستان
عمران خان کیلئے ایک اور بری خبر، عمر ایوب کا استعفی آگیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایسا جھٹکا دے دیا کہ سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے اور ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کارکن نامزد کردیا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفےکا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔
عمر ایوب کے مطابق موجودہ لیگل چینلنجز جوڈیشل کمیشن میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔ ادارے کے مفاد میں ہےکہ میں کسی اورکو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کرسکے۔ عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہےکہ میرا استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹرگوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔



