پاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہوشرباء اُٹھان، انڈیکس نے 1 لاکھ 6 ہزارپوائنٹس عبورکرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 195 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 6 ہزار 300 پرآگیا ہے

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبارکا مثبت رجحان دیکھنےمیں آرہا ہے جہاں انڈیکس نے 1 لاکھ 6 ہزار پوائنٹس عبورکرلیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 195 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 6 ہزار 300 پرآگیا ہے۔ کاروبار کےدوران انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 309 پوائنٹس کی بلندی پربھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرانڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔



