پاکستان
عطا تارڑ خیبر پختونخواحکومت پربرس پڑے ، صوبے کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا دیے
کہ خیبرپختونخوامیں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، جس وقت کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟،وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز )وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوامیں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، جس وقت کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے پی ٹی آئی کی دوستی تھی تو ٹھیک ہے مگر پھر اس دوستی کا سدِباب بھی تو کرتے۔وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا کام ہے یا کسی اور کا؟ آپ نے پنجاب کی طرح سی ٹی ڈی کو آرمی سے تربیت کیوں نہیں دلوائی؟
عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں، باتیں اور لشکر کشی کرنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، پنجاب کو بھی اتنے فنڈز دیے جاتے ہیں جتنے دوسرے صوبوں کو،پختونخوا میں 152 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔



