بدل رہاہے پنجاب ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شاندار عوامی منصوبے
تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کی ہنرمندی، بچوں اور ماں کی صحت وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں نمایاں ہیں،مریم اورنگزیب

لاہور(کھوج نیوز) سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار میں نئی جد ت وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پہلی بار صوبے میں ترقیاتی نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے خود کار بنا دیا گیا۔ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا جہاں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور پیش رفت کا جائزہ یومیہ بنیادوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جا رہا ہے ۔پاکستان کے عظیم دوست چین کی مدد سے صوبہ پنجاب میں گورنسس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب روزانہ پورٹل کے ذریعے تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عوامی منصوبوں کے لیے 844 ارب روپے کا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف سیاسی تفریق سے بالا تر ہو کر پورے صوبے میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں۔انھوں نے مز ید کہا کہ پورے پنجاب میں صحت کے نظام کی تشکیل نو جاری ہے، بنیادی مراکز صحت، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ صنعتی اور زرعی ترقی کے ماڈل پر پہلی بار عمل ہو رہا ہے۔ پہلی بار زرعی مشینری رعایتی قیمت اور اقساط پر دی گئی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف پورے صوبے اور تمام عوام کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔وزیر اعلی کی ستھرا پنجاب سکیم کے تحت لاہور کی طرح صفائی کا نظام صوبے کے ہر ضلع میں لے جا رہے ہیں۔تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کی ہنرمندی، بچوں اور ماں کی صحت وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں نمایاں ہیں۔پنجاب کے عوام کو اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت اپنے گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، وہ چند ماہ میں پورا کر دکھایا ہے۔ سموگ کے مسئلے کو حل کرنے میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے متحرک اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔