پاکستان میں دہشتگردی، دبئی میں پیسے اجرتی قاتلوں تک کیسے پہنچے؟ بھارتی ایجنسی ”را” بھی ملوث : چونکا دینے والی تفصیل آگئی
دبئی میں اجرتی قاتلوں کو پیسے ''LuLu'' گروپ کے مالک ایم اے یوسف علی کے ذریعے پہنچائے جاتے ہیں یہ پیسے بھارتی خفیہ ایجنسی منی ایکسچینج کے ذریعے بھیجتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات میں اجرتی قاتلوں کو پیسے دبئی میںکیسے پہنچائے گئے؟ بھارتی ایجنسی ”را” بھی ملوث نکلی اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث گرفتار کیے گئے افراد سے تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را” کا ہاتھ ہے ۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے لئے دبئی میں بیٹھے ”LuLu” گروپ انٹرنیشنل کے مالک ایم اے یوسف علی کے ذریعے پیسے دبئی میں بیٹھے اجرتی قاتلوں کو بھیجے جاتے ہیں اور ان کو ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعے کہاں کہاں کرنے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ”LuLu” گروپ کے مالک ایم اے یوسف علی کے پاس یہ تمام پیسہ منی ایکسچینج کے ذریعے آتا ہے جس کے بعد اجرتی قاتل پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کرتے ہیں۔