سی آئی اے طالبان کی کیسے مدد کرتی ہے اور کیا کیا اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے؟ اہم رپورٹ آگئی
امریکا نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا لیکن اس کے باوجود طالبان کو امریکا کی طرف سے ہر ہفتے 40 ملین ڈالر ملتے ہیں یہ رقم ماہانہ 160 ملین ڈالر بنتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے طالبان کی کیسے مدد کرتی ہے اور کیا کیا اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے؟ اس حوالے سے اہم رپورٹ نے دنیا کو ہلاک کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا لیکن اس کے باوجود طالبان کو امریکا کی طرف سے ہر ہفتے 40 ملین ڈالر ملتے ہیں یہ رقم ماہانہ 160 ملین ڈالر بنتی ہے امریکا نے اگست 2021 سے اگست 2023 تک افغانستان کو دو اعشاریہ 6 بلین ڈالر امداد دی جب کہ یہ 2021 سے 2024 تک افغانستان پر 21 بلین ڈالر خرچ کر چکا ہے یوں امریکا اس وقت بھی افغانستان کا سب سے بڑا ڈونر ہے اور آپ اس کی تصدیق گوگل تک سے کر سکتے ہیں دوسری طرف بھارت ٹی ٹی پی کی مدد کر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ افغانستان کے ذریعے القاعدہ کا خاتمہ اور پاکستان کے جوہری اثاثے پر قبضہ کرنا چاہیے ہیں۔