پاکستان

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور، کیا معاملات طے پائے؟

اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے ناموں پر مشاورت کی تجویز دی تاہم حکومتی ارکان نے ججز کے نام کمیٹی میں فائنل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی: مذاکرات کی کہانی

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا تیسرا دورہ ختم ہوگیا ہے اس میں کیا معاملات طے پائے؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کردار انتہائی مثبت رہا، حکومتی ممبران بھی علی امین گنڈاپور کے مؤقف کے معترف ہوئے۔ اجلاس میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت جلد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر پیش رفت کرے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے ناموں پر مشاورت کی تجویز دی تاہم حکومتی ارکان نے ججز کے نام کمیٹی میں فائنل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ کمیٹی ججز کے نام فائنل نہیں کر سکتی، ججز کے ناموں کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان پر چھوڑنا پڑیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئندہ اجلاس 28 جنوری کو بلانے کے خواہاں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اگلے 5 روز میں کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button