بشریٰ بی بی جیل سے باہر عمران خان کیساتھ آئیں گی یا اکیلی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ہی باہر نکلیں گی: ترجمان بشریٰ بی بی مشال یوسفزئی کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی (کھوج نیوز) بشریٰ بی بی جیل سے باہر کیا عمران خان کے ساتھ آئیں گی یا اکیلی؟ اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے جس کے بعد سیاستدانوں سمیت ملک بھر تھرتھرلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات کے سوال پر جواب میں کہا کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا، بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں، وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔ مشال یوسفزئی نے کہا کہ جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟بشری بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہی باہرنکلیں گی، بشری بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا، ان کے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات دیئے ہیں، کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیا جائیگا ۔